چمڑے کی مصنوعات

چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 3.46 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 3.46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 2019-20ء برآمدات کا حجم 41 کروڑ 29 لاکھ 8 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات سے 39 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں ایک کروڑ 38 لاکھ 8 ہزار ڈالر یعنی 3.46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات 5.57 فیصد اضافہ سے 21 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 22 کروڑ 24 لاکھ 45 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اسی طرح چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں بھی اضافہ سے برآمدات کی مالیت 17 کروڑ 89 لاکھ ایک ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 18 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں