فواد چوہدری

پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، اس میں بھی شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کے لئے بڑے فیصلے ضروری ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف خاندان ، آصف زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں؟ کیا عمران خان کے قد کا کیا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس ہے؟، پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں