فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کا بیروزگار ٹولہ اپنی سیاسی بیروزگاری کا بدلہ پنجاب کے عوام سے لے رہا ہے’ فردوس عاشق اعوان

لاہور( عکس آن لائن) وزیرا علیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مفاد پرست پی ڈی ایم کے بیروزگار سیاستدان ہوس اقتدار میں اندھے ہوچکے اسی لئے عوام کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آرہے ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ایک طرف کورونا کے جان لیوا وار تو دوسری طرف پی ڈی ایم باربار کورونا کے پھیلا ئوکیلئے دوستانہ ماحول فراہم کررہی ہے، خود پیپلز پارٹی سندھ کے کئی اضلاع کورونا کے پیش نظر بند کر چکی ہے ، سندھ کی مارکیٹس 6بجے بند کرائی جارہی ہیںلیکن منافقت کی انتہا کہ پنجاب میں پی ڈی ایم جلسوں کیلئے سندھ سے بسیں بھر کرلوگ لائے جارہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا بیروزگار ٹولہ اپنی سیاسی بیروزگاری کا بدلہ پنجاب کے عوام سے لے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں