شیخ رشید احمد

پی ڈی ایم عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی ،پی ڈی ایم بندے پورے کرتی ، شیخ رشید

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی ،پی ڈی ایم بندے پورے کرتی ۔ میڈیا سے گفتگو شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خام نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے اتنا جلدی فیصلہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ اگر پی ڈی ایم عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی پی ڈی ایم بندے پورے کرتی۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف سینٹ کی باقی سب سیٹیں جیت گئی، اپوزیشن نے صرف ایک سیٹ کی جیت کو سیاست کا محور بنا لیا۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا اسٹیبلشمنٹ اس دوران نیوٹرل تھی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں