بھلوال (نمائندہ عکس آن لائن )پی ڈی ایم سرگودہا کا اہم اجلاس ضلعی صدر پیپلز پارٹی نعمان مہوٹہ کی بھلوال فیکٹری میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کی جبکہ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی شاہد مسعود، ضلعی صدر مسلم لیگ ن عبدالرزاق ڈھلوں، راو عبدالقیوم، سٹی صدر بھلوال افتخار مغل، سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام مولانا عبیداللہ سمیت دیگر راہنماوں نے شرکت کیاجلاس میں 23 فروری کو سرگودہا میں پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی اور اس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا،
اور پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین کے استقبال کو شایان شان بنانے کے لیے اہم مشاورت بھی کی گئی اس موقع پر ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری شاہ نوازرانجھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم موجودہ نااہل حکومت کی جانب سے عوام پر ہونیوالے مظالم پر سیسہ پلائی دیواربن کرکھڑی ہے اپوزیشن کے اتحاد نے حکومتی صفوں میں بے چینی کی فضاءپیداکردی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی ہے اورانکے جلسوں میں بھرپوراندازمیں شرکت کرکے نااہل حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا کہ 23فروری کو مریم نوازشریف اوربلاول بھٹو کی سرگودہا آمد کے موقع پر انکا فقید المثال استقبال کرینگے اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام کارکنان اپنی شمولیت کو یقینی بنائینگے ۔