وزیراعظم

پی ٹی آئی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شرکت کو متنازعہ بنانے کی کوششیں تکلیف دہ ہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شرکت کو متنازعہ بنانے کی کوششیں تکلیف دہ ہیں ،اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہونی چاہیے، جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے تب بھی یہی کیا۔

ہفتہ کو بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن ہے کہ پی ٹی آئی نے کس طرح پاکستان کی اس کانفرنس میں شرکت پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حیرت کی بات نہیں ہونی چاہئے کیونکہ عمران نیازی کو ماضی میں بھی ملک کی اہم خارجہ پالیسی کے مفادات کو نقصان پہنچانے میں کوئی عار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے اس وقت یہی کیا، پی ٹی آئی کے لیے، بین الریاستی تعلقات سمیت ہر چیز ایک کھیل کی چیز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں