سید مراد علی شاہ

پی ٹی آئی کو دعوت دیتا ہوں وہ اسمبلی آئیں اور اس ایوان میں بیٹھیں،سید مراد علی شاہ

کراچی (عکس آن لائن)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریر کے موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کی خالی نشستوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ نظر نہیں آرہے ہیں،میں انہیں ( پی ٹی آئی) دعوت دیتا ہوں وہ اسمبلی آئیں اور اس ایوان میں بیٹھیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جس نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا ہم اسکو کچھ نہیں کہیں گے لیکن جس نے قانون ہاتھ میں لیا اس کو نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ پیپلز بس اورپولیس کی گاڑیوں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کا مشکور ہوں جس نے بڑے تحمل سے میری تقریر سنی ہے۔۔انہوںنے کہا کہ ہم کبھی تنقید سے نہیں گھبراتے۔اچھی تجاویز آئیں گی تو ہم ان کو ضرور اہمیت دیں گے ۔یہ موقع ہاتھ سے نہ گنوائیں۔بجٹ سیشن کے دوران سب کو دو دو گھنٹے تقریر کا موقع ملنا چاہیے۔ہم پر اگر تنقید ہو گی اسے بھی تحمل سے برداشت کریں گے ۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں استحکام آیا ہے یہ استحکام پورے پاکستان میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو لیڈر شپ ہے ایک سال میں دیکھیں کیا ہوگیا۔حال ہی میں چیئرمین بلاول بھٹو عراق گئے تھے ان کے اس دورے کے نتیجے میںعراق نے ویزہ فری کیا ہے۔ایک سال میں بہت بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل بہت روشن ہے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر اعلی نے بڑے وثوق کے ساتھ کہا کہ انشااللہ بلاول بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔اگر کوئی جلتا ہے تو وہ ضرور جلے ۔وزیر اعلی کی بجٹ تقریر کے بعد اسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی دوپہر تک ملتوی کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں