لاہورہائی کورٹ

پی ٹی آئی رہنما مراد راس کی درخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

لاہور (نمائندہ عکس) لاہورہائی کورٹ نے مراد راس کی درخواست کی سماعت بغیر کارروائی کےغیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما مراد راس کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی۔

عدالت نے پنجاب حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کررکھی ہے، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے مراد راس کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔ درخواست میں وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنا کر مقف اختیار کیا گیا کہ 25 مئی سے لے کرحکومت بلاجوازغیرقانونی کارروائیاں کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں