سراج الحق

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوس کیا ،موجودہ حکومت نے ایک رتی کاکام نہیں کیا،سینیٹر سراج الحق

صحبت پور (عکس آن لائن)امیر جماعت اسلامی کے و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوس کیا ہے،موجودہ حکومت نے ایک رتی کاکام نہیں کیاحکومت جب 2سال تک کچھ نہیں کرسکی ہے تو5سال بھی کچھ نہیں کرسکتی، موجودہ حکومت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کاتسلسل ہے انکی خارجہ پالیسی ایک ہے سب ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کے اشاروں پرچل رہے ہیں پہلے حکوتیں انڈاریکٹ تھیں جبکہ مو جو دہ حکوت ڈاریکٹ ایسا کر رہی ہے وزرات خزانہ سے لیکراسٹیٹ بینک تک تمام اداروں میں ان کے لوگ بیٹھے ہیں اور وہی فیصلے کرتے ہیں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے صحبت پو ر اور ڈیرہ اللہ یا ر میں میڈ یا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و سابق ایم این اے مولانا اسداللہ بھٹو صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمن بلوچ نائب امیر بشیراحمد ماندائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدل مجید بادینی و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ صحبت پور میں جماعت اسلامی کے نئے مدرسہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جماعت اسلامی کے وسینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کاتسلسل ہے انکی خارجہ پالیسی ایک ہے یہ سب ورلڈ بینک اورآءایم ایف کے اشاروں پر ناچے ہیں پہلے انڈاریکٹ تھیں اب ڈاریکٹ ہیں تمام اداروں میں ان کے لوگ بیٹھے ہیں وہی فیصلے کرتے ہیں وزرات خزانہ سے لیکراسٹیٹ بینک تک ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں سی پیک کے چرچے ہیں حکومت روز ان کے برکات کے بارے میں بتاتی ہے لیکن بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو کوئی فیض حاصل نہیں ہورہاہے۔

امیر جماعت اسلامی و سنیٹیر سراج الحق نے ڈیرہ اللہ یار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کے اثرات مجھے نظر نہیں آ رہے ہیں بلوچستان صوبہ سائل و سائل کے لحاظ سے مالا مال صوبہ ہونے کے باوجود لوگ غربت کی زندگی بسر رہے ہیں افسوس ہے کہ گیس ایسی صوبہ سے نکلتی ہے پھر بھی یہاں کے لوگ گیس سے محروم ہیں اگر بلوچستان کے وسائل صوبہ کو دیا جائے تو یہاں کے عرب امارات کی طرح خوشحال ہونگے بیرون ممالک کے روز گار کی تلاش میں بلوچستان کی طرف رخ کر لیتے جس صوبے سے گیس معدنیات نکلتا ہے پہلا حق اس صوبے ہے موجودہ حکومت سابق حکومتوں کی بھی ریکارڈ توڑ دیئے موجودہ حکومت کرپشن میں دو قدم آگے ہیں موجودہ حکومت مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے دعوے تو بہت کیئے مگر عمل کچھ نہیں بے روز گار نوجوانوں کو نوکریاں اور بے افراد کو گھر بنانے کا اعلان کیا مگر موجودہ حکومت نے روز گار چھینا اور لوگوں کو تجاوزات کی آڑ میں گھر بھی چھینا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوٹرن لینے کا ماہر ہے پہلے روز بیان دیتا ہے دوسرے روز بیان سے مکر جاتا ہے

وزیر اعظم کابینہ میں وہی لوگ شامل ہیں جنکو لایا گیا پاکستان میں جب تک صاف و شفاف الیکشن نہیں ہونگے تب تک پاکستان ترقی نہیں کریگا ان ہاس تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں لگتا ہے کسی اور کو وزیر اعظم لائیں گے موجودہ حکومت اپنے 5 سال مدت پورا نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج اور انتہا پسند آر ایس کے غنڈوں کا راج ہے مگر موجودہ حکومت نے کشمیر کی نمائندگی صیح طریقے سے ادا نہیں کیا لندن پلان کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دو روزہ سے دورہ کر رہا ہوں یہ گرین بیلٹ میں شمار ہوتا ہے یہاں تو کچھ بھی نہیں ہے روڈ نہیں پینے کیلئے صاف پانی نہیں زرعی کالج نہیں انکے علاوہ یہاں کوئی سہولیات مہیسر نہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کہ کرپشن سے پاک جماعت ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ آنے الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں