پی سی بی چیلنجرز

پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیمیں نیشل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمز کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل میں کل مدمقابل ہو نگی

راولپنڈی(عکس آن لائن)پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں منگل کے روز پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیمیں نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمز کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل میں مدمقابل ہو نگی،فائنل جیتنے والی ٹیم ایک ملین کی انعامی رقم کی حقدار ہو گی۔

اس سے قبل پی سی بی چیلجنرز کی ٹیم نے منیبہ علی کی قیادت میں رامین شمیم کی ٹیم ڈائنامائٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے چکی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا متوقع مقابلہ پی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا، دونوں ٹیمز کی کپتان ٹرافی پر نظر جمائے ہوئے جیت کے لیے پر امید ہیں،پی سی بی چیلنجرز کپتان منیبہ علی، ہم پورے اعتماد کیساتھ فائنل کھلیں گی اور فائنل میچ جیت کر ٹرافی کو اپنے نام کریں گے، ہماری ٹیم مشترکہ کوشش اور مقابلے کیلئے بھر پور تیار ہے،ہمیں پورا یقین ہے اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹرافی ہمارے ہاتھوں میں ہو گی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بھرپور مقابلے کی کرکٹ کھیلی ہے اور ہماری کوشش ہے خود کو اس پوزیشن پر سیٹ کرنے کی جہاں پر جیت ہی ہمارا مقدر بنے گی،جیسے ہم نے پہلے میچ کھیلیں ہیں اس طرح فائنل بھی بغیر دباؤ کے کھلیں گے۔

پی سی بی ڈائنامائٹس کپتان رامین شمیم کے مطابق ہم یقینا گیم میں واپس آئیں گے اس سے قبل ہمیں پی سی بی چیلجنرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے،اس دن بدقسمتی سے ہماری بیٹنگ لائن بڑا اسکور نہیں کر سکی تھی،ہماری ٹیم میں بھر پور صلاحیت ہے اور فائنل میں ہم اپنی صلاحیت کو ثابت بھی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ شاندار ٹورنامنٹ رہا ہے ہماری کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا خاص طور پر ہماری وکٹ کیپر نے وکٹوں کے پیچھے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔رامین شمیم نے کہا فائنل کھیل سے بھرپور ہوگا دونوں ٹیمیں بہترین ہیں مگر ہم فائنل کی دوڑ میں صرف جیت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے جہاں تینوں ٹیموں نے تن من سے ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے،پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے وہ اپنے گروپ میچز جیتنے میں ناکام رہی ہے تاہم پھر بھی انکے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کے شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے،ٹورنامنٹ میں جویریہ خان کو سب سے زیارہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے انھوں نے ا ب تک تین میچز میں 67 کی اوسط سے 134 رنز اسکور کئے ہیں۔ حفضہ امجد نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز کی دوڑ میں جویریہ خان کے علاوہپی سی بی ڈائنامائٹس کی ناہیدہ خان اور عائشہ ظفر کی جوڑی بھی شامل ہے ،ناہیدہ نے 57.50کی اوسط سے 115 رنز بنائے ہیں اورعائشہ ظفر نے36.67 کی اوسط سے 110 رنز بنا رکھے ہیں۔باؤلنگ میں حفضہ خان کے علاوہ صبا نذیر (پی سی بی چیلنجرز) ،فاطمہ ثنا ء (پی سی بی چیلنجرز)، کائنات امتیاز(پی سی بی ڈائنامائٹس)،نشرہ سندھو( پی سی بی ڈائنامائٹس) اور انم امین (پی سی بی بلاسٹرز) تین تین وکٹیں حاصل کر چکی ہیں۔ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم پانچ لاکھ روپے کی حقدار ہو گی اور پلئیر آف دی چمپئن شپ کو پچاس ہزار روپے ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں