پی سی بی

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دئیے

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں نے چند شقوں میں ردو بدل کے بعد کنٹریکٹ پر دستخط کردئیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے لیکن ماضی کی طرح کھلاڑیوں نے اس پر فوری طو پر دستخط کرنے کے بجائے پی سی بی سے وقت مانگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے نیدرلینڈز روانگی سے قبل کنٹریکٹ پر دستخط تو کردیے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ وہ ایشیا کپ کے بعد کنٹریکٹ کی شقوں میں کچھ تبدیلی چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کنٹریکٹ کی بعض شقوں پر اعتراض کرنے والوں میں شاداب خان ،حسن علی اور فخر زمان بھی شامل ہیں ،کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے این او سی سمیت آئی سی سی ایونٹس کی فیس اور کمرشل رائٹس جیسی شقوں پر چند تحفظات ہیں جنہیں وہ ایشیا کپ سے قبل دور کرنے کے خواہش مند ہیں۔پی سی بی نے رواں سال ریڈ اینڈ وائٹ بال کے 33 کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ تیار کیے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی اکثریت نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں