شہباز گل

پی ایم ہاوس میں پارٹیاں‘ کئی کیمپ آفس اور لاکھوں ڈالر کے غیر ملکی دورے ہوں گے، کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟‘شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ہاوس میں پارٹیاں‘ کئی کیمپ آفس اور لاکھوں ڈالر کے غیر ملکی دورے ہوں گے، کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کو پیٹرول کی قیمت 160روپے کرنی پڑی تھی، کوئی سہارا نہیں ڈھونڈتا پھرا، لیڈر شپ دکھائی اور سخت فیصلہ لیا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ پھر حکومتی اخراجات پر کٹ لگا کر عوام کو ریلیف دیا۔شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ایم ہاو¿س میں پارٹیاں، کئی کیمپ آفس اور لاکھوں ڈالر کے غیر ملکی دورے ہوں گے، کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں