پی ایس ایکس

پی ایس ایکس حملہ،ماسٹر مائنڈ حملہ آور کا بذریعہ کیمرہ دہشتگردوں سے براہ راست رابطہ تھا

کراچی (عکس آن لائن ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق تفتیش میں

ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ دہشتگردوں کے

قبضے سے کیمرہ بھی برآمد ہوا ہے ،

جس کے ذریعے حملےکا ماسٹر مائنڈ دہشتگردوں سے براہ راست رابطے میں رہا۔تفتیشی حکام کا بتانا ہے،

کہ دہشتگردوں سے ملنے والے موبائل فون سے بھی اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق چاروں دہشتگرد بلوچستان کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے .

جس میں سے 2 کیچ، ایک ہوشاب اور ایک دہشتگرد پنجگور کا رہائشی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں