پی ایس ایل فائیو

پی ایس ایل فائیو میں آج اورکل آرام کا دن ،کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا

لاہور/کراچی(عکس آن لائن)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فائیو میں پیر اور منگل کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔راولپنڈی میں پہلا میچ 27فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں 24اور25فروری کو آرام کا دن ہے۔26فروری کو ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے مابین میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔راولپنڈی میں پہلا میچ 27فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائیگا ۔راولپنڈی میں دوسرا میچ 28 فروری کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز ،تیسرا میچ 29فروری کواسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی،چوتھا میچ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز،پانچواں میچ 2مارچ کو کراچی کنگزور پشاور زلمی،چھٹا میچ 5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر،ساتواں میچ 7مارچ کوپشاور زلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔راولپنڈی میں8واں اور آخری میچ8مارچ کو ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں