ثمین رانا

پی ایس ایل سیزن 6کیلئے فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ثمین رانا

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 6کے حوالے سے ابھی فرنچائزز اور بورڈ کے درمیان کوئی رسمی بات چیت نہیں ہوئی۔

ثمین رانا نے پاکستان سپر لیگ کے 6ایڈیشن کے حوالے سے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ چند ہفتوں میں دونوں فریقین کے درمیان لیگ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

ثمین رانا کا کہنا تھا کہ فرنچائزز نے بورڈ کے ساتھ لیگ کے ماڈل پر جو گفتگو کی اس بارے میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، ممکن ہے کہ اس سلسلے میں ہمیں اچھی خبریں سننے کو ملیں۔ یاد رہے چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے خلاف 6فرنچائزز لاہور ہائی کورٹ میں چلی گئی تھیں جس کے بعد بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان تحفظات پر گفتگو ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں