پی آئی اے کا خصوصی طیارہ

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (عکس آن لائن ) چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، امدادی سامان میں ٹیسٹنگ کٹس، گلوز، حفاظتی ماسک کی بڑی مقدار شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،چین کے شہر بیجنگ سے پاکستان ایئر لائن کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کراسلام آباد پہنچ گیا۔

پاکستان ایئر لائن کی پرواز پی کے 8552 کے کرونا وائرس سے حفاظت کےلیے سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے، امدادی سامان میں ٹیسٹنگ کٹس، گلوز اور ماسک شامل ہیں۔

ترجمان پاکستان ایئر لائن کا کہنا تھا کہ کسٹمز حکام نے کسٹمز کلیئرنس کے بعد سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام کردیا گیا۔ترجمان پاکستان ایئر لائن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لینے گزشتہ روز چین گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں