پی آئی اے

پی آئی اے نے خسارے کے باوجود مختلف ایجنٹس کو 35 کروڑ روپے کے رعایتی ٹکٹس جاری کیں

لاہور( عکس آن لائن)قومی ائیر لائنز نے اربوں روپے کے خسارے کے باوجود مختلف ایجنٹس کو 35 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے رعایتی ٹکٹس سے نواز دیا۔نجی ٹی وی نے دستیاب دستاویزات کے حوالے سے کہا ہے کہ ایجنٹس کو رعایتی ٹکٹس کی فراہمی ایئر لائن کے شعبہ ریونیو مینجمنٹ کے آڈٹ برائے 2020 میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق مختلف ایجنٹس کو 2620 ایئر ٹکٹس پر دی گئی رعایت کی شرح بالترتیب 50، 75، 90 اور 100 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹکٹس پر دی گئی رعایت 16.043 ملین رہی جبکہ رعایت نہ دیئے جانے سے ٹکٹس کی مکمل مالیت 353.217 ملین تھی۔پی آئی اے کی جانب سے ایجنٹس کو رعایتی ٹکٹوں کی فراہمی پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن انڈسٹری افیئِرز کے مطابق تحریری درخواست کے بغیر ایجنٹس کو ٹکٹوں پر رعایت کی اجازت نہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی مسائل کے باوجود ایئر لائن کا رعایتی ٹکٹوں کا اجرا ءبظاہر من پسند ایجنٹس کو نوازنا ہے، 2022 میں ایئرلائن نے ایجنٹوں کو ایاٹا کے مطابق 50 اور 75 فیصد رعایتی ٹکٹوں کا اجرا ءدرست قرار دیا۔آڈیٹرز کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کو اپنی پوزیشن آڈٹ کے ذریعے واضح کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں