شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک میں جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے ہمیشہ ملک میں جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کیلئے سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود اسمبلیوں سے باہر نکل کر غیر سیاسی طریقہ کا انتخاب کیا کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرنے والی ہے۔شازیہ مری خدشہ ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی کا صرف پنجاب میں الیکشن کرانے کا مطالبہ وفاق کے خلاف ایک سنگین سازش ہے یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں