پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے محنت کش مزدور طبقہ کے بنیادی حقوق بازیابی اور انکی خوشحالی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں

بہاولنگر (نمائندہ عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوواڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاھین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے محنت کش مزدور طبقہ کے بنیادی حقوق کی بازیابی اور انکی خوشحالی کیلے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر گرانقدر خدمات سرانجام دیں آج بھی اسی مشن کو تکمیل کیلے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی کیونکہ پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت سمجھتی ہے کہ محنت کش مزدور طبقہ ریڑہ کی ہڈی کے مانند اور پارٹی کی اصل قوت و جان ہے،

انہوں نے کہا کہ نیازی نے مافیاز کو فائدہ پہنچانے کیلئے غریب کا نوالہ تک چھین لیا،ملک میں مہنگائی کی نئی لہر بنی گالہ کے ڈاکو کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے،نیازی نے اپنے اے ٹی ایمز بھرنے کیلئے غریبوں سے دال سبزی تک چھین لی، آئے روز بجلی اور پیٹرولیم مہنگی ہونے کے بعد کسی بھی چیز کی قیمت کنٹرول میں نہیں رہی،

نیازی کے جھوٹے وعدوں کے جال میں پھنس کو ووٹ دینے والے بھی اب کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں،مہنگائی کی وجہ سے امن و امان کی بدترین صورتحال پیدا ہو چکی ہے،رہزنی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، کوئی سڑک اور گلی محفوظ نہیں رہے،نیازی اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، نالائق اور نااہل کٹھ پتلی کو جانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں