قرارداد جمع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

لاہور (عکس آن لائن ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پروزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی، جس میں کہا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والےافرادقیمتوں میں کمی سے مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پروزیراعظم کو خراج تحسین پیش کی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سےجمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا حکومت نےیکم جون سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی ، ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والےافرادقیمتوں میں کمی سے مستفید ہوں گے، پنجاب اسمبلی وزیراعظم کوپٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں