اشیا خوردونوش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی دیگر اشیا خوردونوش کو قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

اسلام آباد (عکس آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی دیگر اشیا خوردونوش کو قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ۔ گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک ہی دن میں مختلف سبزیوں اور روز مرہ استعمال کی چیزوں میں ہوش روبا اضافہ ہوگیا ۔مہنگائی کو دہائیاں دیتے عوام نے کہاکہ جب تک حکومتی نمائندے اپنے اخراجات کم نہیں کرتے ،غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے یہ طے کر رکھا کہ کے غریبوں کو جینے نہیں دینا۔ایک شہری نے بتایا کہ صبح جب سبزیاں لینے کیلئے مارکیٹ گیا تو قیمتیں دوگنا بڑھ گئیں جس پر دوکاندار سے قیمتیں بڑھنے پر استفسار کیا تو اس نے کہا گزشتہ روز پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں جس سے منڈی سے سبزی لانے کیلئے کرائے بھی بڑھ گئی جس کی وجہ سے سبزی مہنگی ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں