کشمیر بلیک ڈے

پیرمحل:گورنمنٹ رضا فاروق میموریل لائیبریری میں کشمیر بلیک ڈے کے حوالہ سے تقریب

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن)گورنمنٹ رضا فاروق میموریل لائیبریری میں کشمیر بلیک ڈے کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر لائیبریرین عظیم اکبر اور اساتذہ اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہتے کشمیر یوں پر بھارت کی جا نب سے ظلم و بر بریت کی جو داستان رقم کی جا رہی ہے اسکی مثال ما ضی میں کہیں بھی نہیں ملتی۔

وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کے سا منے اجا گر کیا اسے کبھی بھی فرا موش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لئے اور بھارتی اقلیتوں پر ہو نے والے مظا لم کو فوری رکوانے کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر بڑی قوتوں کو اپنا بھر پور عملی کر دار ادا کر نے کی ضرورت ہے اور اگر بھارت نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ کر جنگ مسلط کر نے کی کوشش کی تو اسے ا فواج پاکستان اور عوام کی جا نب سے منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحر یکوں کو ظلم وجبر اور بندوق کی سنگینوں سے کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا اور وہ دن دور نہیں جب شہدا ءکشمیر کی قر بانیاںرنگ لا ئیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں