پیازاور لہسن

پیازاور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کےلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے پیازاور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کےلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج کل پیاز اورلہسن پر تھرپس کے حملہ کا خطرہ موجود ہے جس سے پودوں کے پتے چڑمڑ ہوکر آہستہ آہستہ خشک ہوجاتے ہیں اور حملہ شدہ پتے کی سطح چمکیلی ہوجاتی ہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے اور پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھرپس کا تدارک اس انداز سے کیاجاسکتاہے کہ کاشتکار فصل کی آبپاشی کرتے رہیں اور پودوں کو سوکانہ آنے دیں۔انہوں نے بتایا کہ تھرپس کے کیمیائی انسداد کےلئے امیڈاکلوپرڈ250ملی لیٹرکو 100لیٹر پانی میں ملاکر سپرے کرنے سے تھرپس اور پھپھوندی کا خاتمہ ممکن ہوسکتاہے ‘اس بیماری کے طبعی انسداد کے سلسلہ میں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھتے ہوئے 2سے3بار گوڈی کرنا بھی مفیدثابت ہوسکتاہے‘مزیدمعلومات و رہنمائی‘مشاورت کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں