انور مقصود

پہلی ملازمت بینک میں کی ، لکھنا پڑھنا جانتا تھا ،کیونکہ بینکنگ میں اس کی ضرورت نہیں،انور مقصود

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کے نامور ادیب اور ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا کہ انہوں نے پہلی ملازمت بینک میں کی ، لیکن وہ لکھنا پڑھنا جانتے تھے، کیونکہ بینکنگ میں اس کی ضرورت نہیں۔ساڑھے چودہ اگست تھیٹر پلے کی میڈیا نائٹ کے موقع پراس اسٹیج پلے کے مصنف انور مقصود نے کہا کہ انہوں نے پہلی نوکری سفارش کے ذریعیکی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ پڑھنا لکھنا جانتے تھے اسی لئے بینک کی ملازمت طویل عرصے تک نہیں جاری رکھ سکے ۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ بینک میں پڑھنے لکھنے کی ضرورت نہیں۔

اسٹیج سے جاتے جاتے انور مقصود نے شہرکی بارش کا حال بھی بتا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ خیابان بخاری میں انکا گھر ہے جس کے باہر ڈیڑھ فٹ تک پانی ہے ۔ پانی کو ہٹانے کے لئے انہوں نے اپنے ایک فوجی دوست کو فون کیا ، تو ان کے دوست کے جواب دیا کہ یہ کام ہمارا نہیں بحری فوج کا ہے ۔ اس کے بعد مصنف ہنس دیئے اوراسٹیج سے رخصت ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں