اسد عمر

پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی،اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز 2 لاکھ 67 ہزار 953 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔اسد عمر نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے جلد ویکسینیشن کے لیے ویکسین سینٹر جائیں۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ جن افراد کو دوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بروقت ویکسینیشن کے لیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں