پٹرولنگ پولیس

پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ کے جانباز اہلکاروں نے دوران تلاشی 128 بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر لیں

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ کے جانباز اہلکاروں نے منشیات فروشوں کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں سے دوران تلاشی 128 بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر لیں اور ملزم زاہد اور احمد کو گرفتار کر لیا

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے اور ملزمان عرصہ دراز سے منشیات فروشی جیسے گھناونے دھندے میں ملوث ہیںعلاوہ ازیں پٹرولنگ پوسٹ نواں لوک کی موبائل ٹیم نے ایک مشکوک شخص فاروق علی سے پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کروایاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں