بھارت

پونے ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کو اننگز اور137رنز سے بدترین شکست،بھارت کو سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل

پونے(عکس آن لائن)بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو اننگز اور137رنز سے بدترین شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی پہلی اننگز601رنز کے جواب میں فالوان ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی189رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈین ایلگر48رنز بنا کرسب سے نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں امیش یادیو اور رویندرا جدیجہ نے3،3،ایشون نے2، محمد شامی اور ایشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ میں ناقابل شکست254رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ19اکتوبر سے شروع ہو گا۔اتوار کو پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز فالون ان کا شکار ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کا دوسری اننگز میں بھی آغاز مایوس کن رہا اور ایڈن مارکرم بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی کوئی بھی جنوبی افریقی بلے باز متاثر کن کارکردگی پیش نہ کر سکا اور پوری ٹیم189رنز پر پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی پہلی اننگز601رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں بھی275رنز ہی بنا سکی تھی،پہلی اننگز میں کپتان فاف ڈوپلیسی64،فیلنڈر44، مہاراج72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں ایشون نے4،امیش یادیونے3، محمد شامی نے2اور رویندرا جدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈین ایلگر48، بے وما38،فیلنڈر37، مہاراج 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں امیش یادیو اور رویندرا جدیجہ نے3،3،ایشون نے2، محمد شامی اور ایشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ میں ناقابل شکست254رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ19اکتوبر سے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں