ڈکیت گینگ

پولیس کی بڑی کاروائی، سنگین وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگ کے8ارکان گرفتار

قصور(نمائندہ عکس آن لائن) پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چوری اور مویشی چوری

کی متعددسنگین وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگ کے8ارکان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے15لاکھ

روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، ڈی پی اوقصور کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ تفصیلات کے

مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے کریمنلز کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز

کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روزتھانہ صدر پھولنگر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آصف عرف آسوڈکیت

گینگ کے دو ارکان سمیت6کریمنلز کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے نقدی اڑھائی لاکھ روپے،

دو موٹرسائیکل ، موبائل فون اورجدید ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے ملزمان نے دوران تفتیش پھولنگر اور

اسکے گردونواح میں ہاﺅس ڈکیتی ، راہزنی اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے.

اسی طرح تھانہ سرائے مغل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث

عمران عرف مانی کو ایک ساتھی طارق سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے10لاکھ مالیت کے 5عدد مویشی ،

ایک عدد لوڈر ڈالا اور پسٹل برآمد کرلیا ہے دوران تفتیش ملزمان نے سرائے مغل اور اسکے گردونواح میں

مویشی چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی پی اوقصور

زاہد نواز مروت نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں