پتنگ فروشوں

پولیس تھانہ حجرہ کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی تین افراد گرفتار ایک فرار

حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی )سیکیورٹی برانچ او ر سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس تھانہ حجرہ کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی تین افراد گرفتار ایک فرار ، پتنگیں اور دھاتی ڈوربرآمد ، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں قانونی اداروں کی طرف سے بسنت پر پابندی کے باوجود منچلے نوجوان 15اور 16 فروری کو بسنت منا رہے ہیں اس موقع پر سیکیورٹی برانچ اور سپیشل برانچ کی طرف سے نشاندہی کر نے پر پولیس تھانہ حجرہ نے بسنت منانے واکے اور پتنگیں فروخت کر نے والے نوجوانوں کے خلاف گرینڈ آ پریشن کیا جس دوران مختلف علاقوں سے 6سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا

کئی فرار ہو گئے گرفتار کیے گئے پتنگ فروشوں کے قبضے سے دھاتی ڈور اور سینکڑوں پتنگیں برآمد کر لی گئیں حجرہ شاہ مقیم میں منچلے نوجوانوں کی طرف سے تمام پابندیاں توڑنے کا گرین سگنل دے دیا گیا جگہ جگہ بسنت منانے والے نوجوان جوکہ مکانوں کی چھتو ں پر چڑھ کر بسنت منا رہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے بنست منانے والے نوجوانوں اور دوکانداروں کے خلاف سخت کاوائی کا مطالبہ کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں