پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے قراة العین شعیب دختر محمد شعیب یٰسین کوفارمیسی(فارماسوٹیکس) کے مضمون میں ان کے’بی ایس قسم IIکی منتخب ادویہ کے نینوسپونجز کی تشکیل ، اوصاف اور دواسازی کی خصوصیات پر ان کے اثرات کی تحقیق ‘ کے موضوع پر،

راحیلہ اشرف دختر محمد شریف کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’پاکستانی آبادی میں موروثی شب کوری کی جینیاتی بنیاد ‘ کے موضوع پراورمحمد حفیظ ولد محمد طفیل کوفارمیسی (فارماسوٹیکس) کے مضمون میں ان کے’ادویہ کے پتر اور اجازت کے برخلاف استعمال کا بچوں کی صحت ، اور سب سے زیادہ مستعمل غیر پتری دوائی کا ماخذی فارمیکو کنٹیکٹس پر اثر ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں