پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں آئی ای ای ای ایکسپلور ڈیٹابیس پرتربیتی ورکشاپ

لاہور (عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آئی ای ای ای ایکسپلور ڈیٹا بیس خصوصا IEEE کوئز چیلنج کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاجس میں اے جے اینڈ ڈیف کنسلٹنٹ، راولپنڈی سے راشد پرویز خان اور ماجد لودھی ریسورس پرسنز تھے۔

اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، فیکلٹی ممبران اور ایم فل ، پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ ہر محقق کو تحقیق کیلئے دور جدید کے مطابق مطلوبہ تحقیقی ذرائع کی مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ راشد پرویز خان نے شرکاء کو IEEE ایکسپلور ڈیٹابیس ، 14 فری ای۔ لرننگ کورسز کی رجسٹریشن اور پانچویں کوئز چیلنج اور کامیابی سے کوئز حل کرنے والے 14 طلبہ کے لیے تحائف کے بارے میں بریفنگ دی۔ ورکشاپ میں 20 طلباء کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں