پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن جاری

لاہور ( عکس آن لائن)پنجاب یونیورسٹی انڈرگرایجویٹ پروگرامز میںداخلے جاری ہیں اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ ٩ جون ہے۔ تمام تعلیمی پروگرامز کے لئے 7 مختلف امتحان لئے جائیں گے۔پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کیلئے ہزاروں طلبائو طالبات کے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود نے کہا کہ طلباو طالبات کی سہولت کے لئے ملک کے اہم شہروں میں پنجاب یونیورسٹی انڈرگرایجویٹ انٹری ٹیسٹ منعقد ہوں گے جس کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لئے مختص ہیںجبکہ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے www.pu.edu.pkپر رجوع کرسکتے ہں۔ تفصیلات کے مطابق پری انجینئرنگ کے شعبہ میں PU-E، پری میڈیکل کے شعبہ میںPU-M کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔

اسی طرح آرٹس، ہیومینٹیز و سوشل سائنسز کے شعبے میں PU-AHS، فزکس اور آئی سی ایس کے شعبوں کے لئےPU-CSP کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔شماریات اور آئی س ایس کے شعبوں کیلئے PU-CSS کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔ جنرل سائنس کے شعبے میںPU-GS اور کامرس کے شعبے کیلئے PU-COM کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں