ڈاکٹریاسمین راشد

پنجاب کے تمام بنیادی صحت مراکز کو ری ویمپ کیاجائے گا’ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عمرفاروق،ڈاکٹرذوالفقار، پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن اوروزیراعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو بنیادی صحت مراکز کی ری ویمپنگ کے حوالہ سے جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پہلے مرحلہ میں خستہ حال 222بنیادی صحت مراکز کی عمارتوں کو دوبارہ تعمیرکا آغازکیاجاچکاہے۔

تمام 2504بنیادی صحت مراکز میں 24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے تمام بنیادی صحت مراکز کو ری ویمپ کیاجائے گا۔دوسرے مرحلہ میں باقی2282بنیادی صحت مراکز کو ری ویمپ کیاجائے گا۔بنیادی صحت مراکز کی ری ویمپنگ کے بعد آنے والے مریضوں کو 24گھنٹے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان کا عام آدمی کو صحت کی تمام سہولیات اس کی دہلیز پر دستیاب کرنے کا خواب ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عام آدمی کو صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

صوبہ بھرکے بنیادی صحت مراکزمیں ڈاکٹرز،نرسزاورسٹاف کی کمی کوپوراکردیاگیاہے۔تمام بنیادی صحت مراکز میں مطلوبہ ادویات وافرمقدارمیں موجودہیں۔صوبہ بھرکے ایک ہزارسے زائدبنیادی صحت مراکزمیں 24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں