فلور ملیں

پنجاب کی فلور ملیں پیر اور منگل کو 4گھنٹے کی علامتی ہڑتال کریں گی

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب کی فلور ملوں نے سندھ اور خیبر پختوانخواہ میں ہڑتال کرنے والی فلور ملوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پیر اور منگل کو 4گھنٹے کی علامتی ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔یہ اعلان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے پیر اور منگل کو پنجاب کی فلور ملیں دوپہر 2بجے سے شام 6بجے تک علامتی ہڑتال کریں گی۔

پنجاب کے چیئرمین افتخار احمد مٹو نے کہا کہ حکومت پنجاب میں گندم اور گندم کی مصنوعات کی نقل وحمل پر عائد غیر قانونی اور غیر آئینی پابندیاں ختم کرے ورنہ سندھ اور خیبر پختوانخواہ کی فلور ملوں کی طرح پنجاب میں بھی غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں