کرونا وائرس

پنجاب میں 490 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، ملک بھر میں تعداد 1408 ہوگئی

لاہور(عکس آن لائن ) پنجاب میں پہلی بار کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ سے بڑھ گئی، گزشتہ روز پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 490 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 168 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1408ہوگئی۔

سندھ میں 457، پنجاب میں 490، خیبر پختونخوا میں 180، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق، 23 مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں مریضوں کی تعداد 490 ہوگئی ہے.

جبکہ فیصل آباد میں 22 سالہ نوجوان کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی خان قرنطینہ میں 207، ملتان 46، لاہور 115، گجرات 48، گوجرانوالہ، جہلم 19، راولپنڈی 14، ملتان 3، فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاو¿الدین 3، سرگودھا 2، ننکانہ 2، میانوالی 2، نارووال، اٹک، بہاولنگر، خوشاب اور رحیم یارخان میں ایک ایک مریض موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، صرف میڈیکل سٹورز چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں