عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت کے پاس ایک وینٹی لیٹر یا پینا ڈول خریدنے کے بھی پیسے نہیں ‘عظمیٰ بخاری

لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس ایک وینٹی لیٹر یا پینا ڈول خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں،دار صاحب پنجاب میں کرونا آپ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پھیل رہا ہے،پنجاب میں کرونا سے جاںبحق افراد کی 337اور مریضوں کی تعداد 20077ہو گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کے ایس او پیز پر کوئی عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں۔تین ماہ سے وفاق اور پنجاب حکومت لاک ڈاﺅن کے معاملے میں اپنی حکمت عملی واضع نہیں کر سکیں۔ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 1181تک پہنچ چکی ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا کرونا سے سب سے زیادہ اموات اس وقت خیبر پختونخواہ میں ہوچکی ہیں۔

کے پی وزیراعلیٰ کو تین ماہ سے ایک مرتبہ بھی کسی سرکاری ہسپتال اور قرنطینہ سینٹر کو دورہ کرتے نہیں دیکھا۔پنجاب حکومت کو شہبازشریف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔پنجاب حکومت کے پاس ایک وینٹی لیٹر یا پینا ڈول خریدنے کی بھی پیسے نہیں ہیں۔عثمان بزدار وفاقی حکومت سے صوبے کے فنڈز بھی نہیں مانگتے۔عمران نیازی اور عثمان بزدار ہر ذمہ دار عوام پر ہی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔حکومت اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں