راشد محمود

پنجاب حکومت کاسینئر اداکار راشد محمود کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار راشد محمود کا سرکاری طور پر علاج معالجہ کرانے کا اعلان کر دیا ۔
نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے وزارت اطلاعات کو سینئر اداکار راشد محمود کا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کرانے کی ہدایت کردی ۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ راشد محمود ہمارے سینئر اداکار اور اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیںرکھی جائے گی ۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب علی نواز ملک نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد راشد محمود کا علاج ترجیحی بنیادوں پر کروایا جائے گا۔فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجہ کی ذمہ داری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یاد رہے کہ سینئر اداکار راشد محمود نے اپنی بیماری کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی ۔اپنے پیغام میں راشد محمود نے وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر اطلاعات سے سرکاری خرچ پر علاج کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں