پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نےجو منصوبے شروع کئے ہیں ان کے ثمرات لوگوں تک پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہے

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کی فلاح و بہبو د اور بہتری کے لئے جو منصوبے شروع کئے ہیں ان کے ثمرات لوگوں تک پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہے ضلع میں تعلیم ،صحت اور میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیںرکھی جائے گی اوکاڑ ہ میں تمام سرکاری محکموں کے افسران کی بطور ایک ٹیم کارکردگی کو مثالی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ سروس ڈیلوری سسٹم کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے عوام کو ریلیف دینے کے لئے شروع کئے گئے تمام پراجیکٹس کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے افسرا ن سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین سروس ڈیلوری کو بہتر بنا کر جہاں عوام کو ریلیف پہنچا سکتے ہیں دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہو گی ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ڈپٹی کمشنر آفس کی مختلف برانچوں کا بھی دورہ کیا اور انچارج صاحبان سے معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں ہمہ جہت ترقی کے لئے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں پر بھی بھرپور توجہ دی جائے گی کلین اینڈ گرین پاکستان صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے حکومت کی ترجیحات کو اولین فوقیت حاصل رہے گی علاقائی ترقی کے لئے مقامی آبادی کی خواہشات اور محکمانہ ترجیحات کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں