فردو س عاشق اعوان

پنجاب حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے ،فردو س عاشق اعوان

شیخوپورہ (عکس آن لائن) صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے آزاد صحافت ہی آزاد قوم اور معاشرہ کی عکاس ہوتی ہے موجودہ سیاسی حالات میں میڈیا کو چاہیے کہ وہ حکومتی کارکردگی کو بھی عوام کے سامنے پیش کرنے میں بخل سے کام نہ لے وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو مسائل کی دلدل اور بحرانوں کے بھنور سے نکالنے کے لیے جو اپنا انتھک کردار ادا کیا ہے میڈیا اس کو عوام کے سامنے کھل کر پیش کرے ہم مثبت و تعمیری تنقید سننے اور اس کا سامنا کرنے کے قائل ہیں حکومت علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایف یو جے کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم کی سربراہی میں ملنے والے پریس کلب شیخوپورہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں صدر مبشر حسن بٹ جنرل سیکرٹری رانا محمدعثمان چوہدری اعظم محمود ولانہ شیخ امتیاز احمد شیخ عظیم علی و دیگر شامل تھے صوبائی مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کلب شیخوپورہ آنے کی دعوت قبول کر لی اور کہا کہ حکومت علاقائی پریس کلبوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکنہ تعاون کرے گی

ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا پی ٹی آئی کی حکومت کا میڈیا پر کوئی دباو نہ ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو کوریج دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں پر کارروائیوں میں حکومت کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی ان کا کڑا احتساب 22کروڑ عوام کا مینڈیٹ ہے ہم فوٹو سیشن کی سیاست کی بجائے عملی خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار شوباز نہیں بلکہ وزیر اعظم کے شاباش وزیر اعلیٰ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں