پنجاب اوربلوچستان

پنجاب اوربلوچستان میں قومی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

کوئٹہ( عکس آن لائن )پنجاب اور بلوچستان میں قومی انسداد پولیو مہم کل پیرسے شروع ہو گی ۔4 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکرپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائیں گی ۔رش والے مقامات، ریلوے اسٹیشز، ائیر پورٹس اور بس اسٹینڈزپر بھی پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے۔بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کے دوران25لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے10ہزار سے زائد ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گے ۔

پنجاب میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افسر اور اہلکار مہم میں شریک ہوںگے۔پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں