فواد چوہدری

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پولیس کی یلغار سے روکنا آئین کی پامالی ہے، تحریک انصاف پنجاب کی انتظامیہ کی اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ عدلیہ اس کا فوری نوٹس لے، تحریک انصاف کے کارکنان جو اسمبلی پہنچ سکتے ہیں ممبران اسمبلی سے یکجہتی کیلئے پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں