پنجاب اسمبلی اجلاس

پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل پولیس کا ایکشن، ڈی جی پارلیمانی امور گرفتار ،پرویز الہی کی مذمت

لاہور(نمائندہ عکس) پنجاب اسمبلی افسران کیخلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ، ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور ڈی جی کوارڈی نیشن کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پولیس کا ایکشن، ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا گیا۔ اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ رات ساڑھے تین بجے پولیس دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوارڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر بھی چھاپہ مارا۔

پولیس دونوں افسران کو گھروں پر موجود نہ ہونے کے سبب گرفتار کرنے می ناکام رہی۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے رائے ممتاز کی گرفتار ی کی شدید مذمت کی اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھروں پر چھاپوں کو حکومت کا اوچھا ہتھکنڈہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں