نوازشریف

پلاٹ الاٹمنٹ کیس،نوازشریف نے بریت کی درخواست دائر کردی

لاہور( عکس آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس سے بریت کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔نوازشریف نے احتساب عدالت لاہور میں پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کروڑ سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیارنہیں جبکہ میرے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت 3 ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے، جبکہ عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔استدعا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے اور عدالت درخواست گزار کے ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں