شاداب خان

پلان پر ٹھیک طرح عمل درآمد نہیں کرپائے، شاداب خان

کراچی (عکس آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم پلان پر ٹھیک طرح عمل درآمد نہیں کرپائے۔پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد شاداب خان نے کہا کہ بیٹنگ میں غلطیاں کررہے ہیں اور غلطیوں سے سیکھ نہیں رہے۔انھوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں غلطیوں کو نہ دہرائیں۔انہوںنے کہاکہ ہم پلان پر ٹھیک طرح عمل درآمد نہیں کرپائے، اگر لمبی شراکت ملتی تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ ردھم بحال ہورہا ہے، کوشش کروں گا کہ اگلے میچز میں بطور آل راؤنڈر پرفارم کروں۔انہوںنے کہاکہ ہم 20 اوورز پورا کھیلنے کی کوشش کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں