پلاسٹک میٹریل

پلاسٹک میٹریل کی درآمدات میں مارچ کے دوران 16.84 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) مارچ 2020ء کے دوران پلاسٹک میٹریل کی درآمدات میں 16.84 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 26 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ فروری 2020ء کے دوران پلاسٹک میٹریل کی درآمدات کا حجم 31.28 روپے رہا تھا۔

اس طرح فروری 2020ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران پلاسٹک میٹریل کی قومی درآمدات میں 5.28 ارب روپے یعنی 16.84 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں