گھی کی قیمت

پشاور میں گھی 500 روپے کلو فروخت، چکن کی ٹرپل سنچری، شہریوں کے اوسان خطا

پشاور (نمائندہ عکس ) پشاور میں گھی اور چکن کی اونچی قیمتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے۔ گھی 500 روپے کلو تو چکن نے ٹرپل سنچری بھی کراس کر لی۔ پشاور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لگام نہ ڈالی جا سکی، اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا ۔ پشاور کی اوپن مارکیٹ میں پہلے درجے کے گھی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 450 سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو ہوگئی ہے، دوسرے درجے کا گھی 60 روپے اضافے کیساتھ 420 سے بڑھ کر 460 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

اشیائے خورونوش میں چکن کے نرخ بھی آئے روز بڑھ رہے ہیں، مرغی کی قیمت میں ایک ہی دن میں 26 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نرخ 295 روپے سے بڑھ کر 321 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ اشیائے خورونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے جہاں ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تو وہیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں بھی ناگزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں