وسیم اکرم

پریکٹس کرتے ہیں تو میچ میں استعمال کیوں نظر نہیں آتا’وسیم اکرم

لاہور (عکس آن لائن) سابق پیسروسیم اکرم نے کہاہے کہ بین ڈکٹ بولرز خاص طور پر اسپنرز کو سیٹ نہیں ہونے دیتا،وہ ہر جگہ شاٹس کھیلتا ہے،اگر میں پاکستان کیخلاف کھیلوں تو مجھے پتہ ہوگا کہ بیٹرز کو کدھر شاٹس کھیلنا ہیں،وہ ورسٹائل نہیں ہیں،کوئی کوشش بھی نہیں کرتا،360اسٹروکس کی بات تو زیادہ ہی ہوجائے گی،180ہی کرلیں۔انہوںنے یوسف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ پریکٹس کرتے ہیں، اگر کرتے ہیں تو اس کا میچ میں استعمال کیوں نظر نہیں آتا۔جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے روزانہ بات کرتا ہوں کہ بیٹرز میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلیں تاکہ بولرز کو مشکل پیش آئے،

نیٹس میں اس کی پلاننگ بھی ہوتی ہے،اسپنرز کو کھیلتے ہیں تو میں پیچھے کھڑا ہوکر ان کو مختلف اسٹروکس کے بارے میں بتاتا ہوں،ہم کھیلتے تھے تو اندازہ ہوتا تھا کہ گیند کہاں آئے گی۔انہوںنے کہاکہ نیٹس میں بیٹرز کو ریورس سوئپ اور سادہ سوئپ کے بارے میں بتاتا ہوں،وہ کوشش بھی کرتے ہیں،ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں خوشدل شاہ نے ریورس سوئپ کھیلے،انھوں نے معین علی کی گیندوں پر اسی انداز کی کوشش کی،نہیں جانتا کہ مجھ سے پہلے والے یہ رہنمائی کرتے رہے لیکن میں کوشش رہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں