پریس کلب شیخوپورہ

پریس کلب شیخوپورہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

شیخوپورہ(نمائندہ عکس آن لائن)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیئے ہمیں تمام سیاسی و زاتی معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے،آج کے بعد کسی بھی سیاستدان نے صحافیوں کی طرف بری نظر ڈالی تو ہم اس کی آنکھ نکال دے گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ، جنرل سیکرٹری رانا محمد عثمان، محمد ارشد شیخ، شہباز بیگ، ڈاکٹر شیخ جمیل اختر،ڈاکٹر شیخ نعیم اختر،شہبازاحمد خان، صفدر شاہین، سلمان ارشد شیخ، مدثر احمد خان، عامر شہزاد سدھو، سرفراز بیگ،محمود بیگ ، رانا شاہد لطیف خان،محمد عثمان جاوید ودیگر بھی موجود تھے، الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ شہباز بیگ اور شہباز خان کے درمیان صلح کروانے والے صحافیوں کو میں کراج تحسین پیش کرتا ہوں،

عرصہ دراز سے پریس کلب کے معاملہ میں خرابیاں پیدا کرنے والے شر پسند عناصر کا پورا محاسبہ کیا جائے گا، الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے اپنے خطاب میں پریس کلب کی نازک صوتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے نو منٹخب عہدیداروں کی حوصلہ افزائی کے لیئے پانچ لاکھ روپے کی گرانڈ کا بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں