وزیراعظم شہبازشریف

پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا، وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بات کرنے کی دعوت پر کراچی کی کاروباری برادری کا شکر گزار ہوں۔

پرتعیش اشیا پر پابندی کے حوالے سے کاروباری طبقے کو وضاحت دی۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے پرتعیش پر درآمدی پابندی کا مقصد زرمبادلہ کی بچت، مستحکم کرنسی اور مقامی صنعت کا تحفظ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں