پاکستان ہاکی

پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ،گرمی اور حبس کے باعث کھلاڑیوں کیلئے ہاتھ ٹب منگوالئے گئے

اسلام آباد (عکس آن لائن) کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے ٹیم مینجمنٹ نے گرمی اور حبس کے باعث کھلاڑیوں کے لیے باتھ ٹب منگوا لیے ہیں اور ٹریننگ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے ری کوری کے لیے آئس باتھ لینا شروع کر دیا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیئل بیری کا کہنا ہے کہ آج کل گرمی بہت ہے ، کھلاڑیوں کی فٹنس اولین ترجیح ہے ، گرم موسم میں پانچ گھنٹوں کی ٹریننگ کے بعد ری کوری کی ضرورت ہے ، کھلاڑی مختلف نوعیت کی درد کی شکایت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئس باتھ سے کھلاڑیوں کی ٹریٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ، ہمیں امید ہے کہ اس سے بہتری آئے گی اور کھلاڑی ریلیکس ہوں گے۔

قومی کھلاڑی رانا وحید کا کہنا ہے کہ سخت گرم اور حبس والا موسم ہے ، ٹریننگ آسان نہیں ہے سخت ٹریننگ کے بعد آئس باتھ ری کوری کے لیے ضروری ہے ، آئس با تھ کا تجربہ شاندار رہا ، لطف اندوز بھی ہو ئے۔قومی کھلاڑی اظفر یعقوب کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں آئس باتھ کی بہت ضرورت تھی ، مینجمنٹ کے شکر گزار ہیں ، آئس باتھ سے تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے ، باڈی مسلز بحال ہوجاتے ہیں ، آئس باتھ سے ہمیں اگلا ٹریننگ سیشن کرنے میں آسانی ہو تی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں